The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج قوم کے نام اہم پیغام دیں گے، وزیراعظم کا پیغام آج صبح 9 بجے سرکاری ٹی وی پر نشر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے، وزیراعظم کا پیغام ریکارڈ کرلیا گیا، عمران خان کا خطاب سرکاری ٹی وی پر صبح 9 بجے نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بجٹ پر عوام کو اعتماد میں لینے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: عوام دوست بجٹ‌ کی تیاری آخری مراحل میں داخل، عمران خان کی اہم ملاقاتیں

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں نے آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیے جانے والے متوقع بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کی تھیں۔

چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ حکام نے بجٹ میں ٹیکس کے نفاذ اور اہداف سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے بجٹ کی تیاری اور ممکنہ حجم سے متعلق معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی اور انہیں غریب پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ عوام دوست اور معاشی استحکام کے پیش نظر بنایا جائے۔

یاد رہے کہ حکومت گیارہ جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں