تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حکومت پاک بحریہ کو ہرطرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ 2020 کو بلیو اکانومی قرار دیا جانا بحری معیشت کےلیے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے، حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے نیول ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن کےلیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اسکے فروغ کےلیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی، 2020 کو بلیو اکانومی قرار دیا جانا بحری معیشت کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔

نیول چیف کا پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اللہ کی مدد سے ملکی سمندری سرحدوں کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔

نیول ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پرویز خٹک، عبدالحفیظ شیخ، علی حیدر زیدی، معید یوسف سمیت سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -