تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے اور کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران پرُتشدد واقعات کے ‏بعد پیداشدہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں ‏خفیہ اداروں نے کالعدم تحریک لبیک کے بیرونی رابطوں پر مبنی رپورٹ پیش کی۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے بیرونی رابطوں پرسول،عسکری قیادت کو بریفنگ دی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ‏میں سعد رضوی کر رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو مارنے والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی کوئی غیرقانونی مطالبہ ‏تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

سول اور عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے۔

اجلاس میں حساس اداروں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس کے ‏نتیجے میں درجنوں پولیس اہلکار زخمی اور متعدد شہیدہوئے۔

اجلاس میں کالعدم تنظیم میں مسلح افرادکی موجودگی اور بیرون ملک رابطوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ‏وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر بھی مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے کہا میں خود اس معاملے پر قوم کو ‏اعتماد میں لوں گا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔