تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹریڈ بائیکاٹ کی مہم خود لیڈ کروں گا”

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک ایک ہوکر کہیں کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تو ٹریڈ بائیکاٹ کرینگے، میں ذمہ داری لیتاہوں کہ میں اس مہم کو لیڈ کروں گا اور انشااللہ اپنی قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا، دنیا میں کہیں نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہوتوتکلیف ہوتی ہے کیونکہ نبیﷺ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو،مگر حکومت کا طریقہ کار مختلف ہے کہ نبیﷺؑ کی شان میں گستاخی نہ ہو۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کیا فرانس سے تعلق توڑنے اور سفیر کو واپس بھیجنے سے کیا نبیﷺ کی شان میں گستاخی کا سلسلہ رک جائیگا؟ اس طرح کے مظاہروں سے نقصان صرف پاکستان کا ہے، فرانس کو کچھ نہیں ہونے والا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے ہفتے افسوسناک حالات ہوئے،ا یک جماعت کو دیکھ کر ایسا لگا شاید ان کو باقی پاکستانیوں سے زیادہ پیار ہے، ٹی ایل پی چاہتی ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، ٹی ایل پی کا جو مقصد ہے وہی حکومت اور میرا مقصد ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی ایل پی چاہتی ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے صرف نقصان پاکستان کا ہے، سفیر کو واپس بھیجنے کا مطلب ہے یورپی یونین سے تعلقات توڑےجائیں، قوم کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری آدھی ایکسپورٹ یورپی ممالک کو جاتی ہے، تعلقات توڑنے کا مطلب ہے آدھی ایکسپورٹ کو ختم کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -