The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ‘سیف سٹی پراجیکٹ’ کے ہیڈ آفس کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کل سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ہوں گے، اس موقع پر انہیں پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

سیف سٹی پراجیکٹ نااہلی کا شکار ہوگیا ، فیس ڈیٹیکشن کا سافٹ ویئر ہی موجود  نہیں‌ - Baaghi TV

وزیر داخلہ، وزیراعظم کو سیف سٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

دورے کے موقع پر 100 موٹرسائیکلوں پر مشتمل اسکواڈ کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ خصوصی موٹر سائیکل اسکواڈ وفاقی دارالحکومت کی پٹرولنگ پر مامور ہوگا۔

اسلام آباد کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اسکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی حکومت ملک کی ترقی کے لیے دیگر اہم اور بڑے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں