تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعظم ایک دو دن میں بڑے اعلانات کرنےجارے ہیں، اسدعمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دو دن میں دو بڑے اقدامات کا اعلان کرنے جارے ہیں۔

پی آئی ڈی میں حکومتی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور صوبے مل کر کام کر رہےہیں، صوبوں کو ٹرانسپورٹیشن میں کیا مسائل ہیں اس پر کل صبح غورہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آٹےکی کوئی کمی نہیں ہے، گندم کی نئی فصل کیلئےجو بھی وسائل کی ضرورت ہوگی بروئےکار لائیں گے، صوبوں سےدرخواست کی ہےگندم کی ریلیزکی رفتاربڑھا دیں، وزیراعلیٰ سندھ نےاسٹیٹ بینک اور نادرا سےکچھ مدد مانگی تھی جو منظور کرلی گئی۔

اسد عمر نے بتایا کہ عوام تک معاشی پیکج درست پہنچے اس سے متعلق بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کل یاپرسوں 2بڑےاعلانات کرنےجارہےہیں، بدقسمتی سےکچھ عناصراس موقع کافائدہ اٹھاکرذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں تاہم وزیراعظم نے وارننگ دی ہے ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں نہیں چھوڑا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام ذخیرہ اندوزی دیکھیں تواطلاع دیں،ایسےعناصرملک کےبھی دشمن ہیں، ریلیف پیکج پرعملدرآمدکاکام صوبوں کیساتھ مل کرکیاجارہاہے جب کہ 31مئی تک ملک بھرکےتمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -