معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوجو بھی تحائف ملے ہیں توشہ خانےمیں جمع کرائے تمام ریکارڈ اپ ڈیٹ ہے ایک روپےکی چیز غائب نہیں ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ بہت جلدتحائف سےمتعلق تفصیلات پبلک کردی جائیں گی سب کو معلوم ہےوزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں ہماری حکومت میں ایک تحفہ بھی ایسانہیں جوتوشہ خانےمیں جمع نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوجوبھی تحائف ملےسب جمع کرائےگئے عمران خان ماضی کے وزرائے اعظم کی طرح نہیں ہیں عمران خان ویسےنہیں جوتحائف اپنےساتھ گھرلےجائیں پاکستان تحریک انصاف شفافیت پریقین رکھتی ہے وزیراعظم ٹرانسپیرنسی پریقین ہے۔
شہبازگل نے کہا کہ بہت سےبرادرممالک ہیں جوتحائف کوپبلک کرنابدتمیزی سمجھتےہیں، ماضی میں قیمتی ہار اور گاڑیاں غائب ہوتی رہیں خاتون اول کا ہار آیا توشہ خانےمیں جمع نہیں ہوا اور چوری ہوگیا اب توشہ خانہ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ ہے ایک روپےکی چیزغائب نہیں ہوئی۔