جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم بڑھتی قیمتوں کے اثرات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 2020 سے ابتک عالمی مارکیٹ میں تیل 166 فیصد مہنگا ہوا ہے وزیراعظم بڑھتی قیمتوں کےاثرات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 2020سے ابتک عالمی مارکیٹ میں تیل 166فیصد مہنگا ہوا، حکومت سیلزٹیکس،لیوی کی مدمیں خسارہ برداشت کررہی ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ 2022 میں اب تک حکومت کو اوسطاً 70 ارب ماہانہ خسارہ ہوا جب کہ مجموعی سیلزٹیکس اور لیوی میں سال میں 840 ارب کانقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کسی نےریلیف کاایک تہائی بھی عوام کو نہیں دیا اس وقت بھی وزیراعظم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں وزیراعظم بڑھتی قیمتوں کےاثرات ختم کرنےکیلئےکوشاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں