پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

وزیراعظم خطے کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں،فردوس عاشق

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خطے کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی امیدوں کا محور ہیں، پاکستان اور وزیراعظم عمران خان لازم وملزوم ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کاحق دلا کر رہیں گے، جذبوں کے آگے زنجیریں نہیں باندھی جاسکتیں، بھارت نے مکاری کے ساتھ دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو یرغمال بنایا ہوا ہے، مودی کے خلاف پورا بھارت احتجاج کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کر کے نسل کشی کی جا رہی ہے، آج ثابت ہوگیا کہ قائداعظم کا دو قومی نظریہ درست تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہرمسئلے کا حل چاہتے ہیں، عمران خان کوششیں کر رہے ہیں کہ خطے کا امن تباہ نہ ہو، پاکستان خطے میں امن واپس لے کر آئے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا روشن اور ترقی یافتہ چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں، عمران خان دنیا کو بتا رہے ہیں کہ آئیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا مذہب، ثقافت، تہذیب وتمدن کا رشتہ ہے، خطے میں موجودہ کشیدگی کی لہر تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں