تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دورازہ کھولنے کا فیصلہ

جدہ: وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے بعد جدہ پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ سے جدہ پہنچے جہاں اُن کا استقبال مکہ کےنائب گورنر شہزادہ بدربن سلطان السعود نے کیا۔

وزیراعظم عمران خان جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے اور اب سے کچھ دیر بعد عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان آج رات مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے اور پھر کل دوپہر کو جدہ سے ریاض روانہ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے، اب سے کچھ دیر قبل انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کر کے ملک کی ترقی ، خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔

مدینہ پہنچنے پر مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا تھا۔  وزیراعظم نے آج بھی احترام میں مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار قدم رکھا۔

وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم جبکہ خاتونِ اول بھی شامل ہیں۔

وزرات خارجہ سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے دورے کے دوران  ریاض میں ہونے والی ’مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو‘ سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -