The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے20 ہزار گھروں کی تعمیر کے7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اسلام آباد میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 20ہزار گھروں کا سنگ بنیاد صرف شروعات ہے، کوئی بھی کام کرنا ہے اس کا پہلا قدم اٹھانا مشکل ہوتا ہے، شوکت خانم اسپتال جب بنانا شروع کیا تو میرے 5 سال بہت مشکل گزرے اور 20 ہزار گھروں کے منصوبےکا پہلاقدم اٹھانےکیلئےڈیڑھ سال لگ گئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسمبلی میں باتیں سنیں کہ کہاں ہےنیاپاکستان؟ کہاں ہیں 50لاکھ گھر؟ 50 لاکھ گھرپرائیویٹ سیکٹر کو بنانےتھے،حکومت صرف مددکرتی، امریکامیں 80فیصد گھر بینکوں کے قرضے سے بنتے ہیں اور پاکستان میں ایک عشاریہ سے بھی کم بینک گھروں کیلئے قرضےدیتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑےبڑے لوگ ہاؤسنگ اسکیمزبنالیتےہیں مگر غریب نہیں بناسکتا، تنخواہ دارطبقےکےپاس گھربنانےکیلئےپیسےہی نہیں، تنخواہ دارطبقہ تنخواہ سےکبھی گھرنہیں بناسکتا لیکن حکومت شعبہ تعمیر کو ہرممکن سہولت فراہم کرےگی، شعبہ تعمیرات سے40 صنعتیں چلیں گی اور روزگارکےمواقع پیداہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار بتا رہے ہیں مہنگائی اب نیچےجا رہی ہے،مہنگائی کےنیچے آنے سےشرح سود میں بھی کمی ہوگی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں