ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم : کراچی کے طلبا کا انتظار ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیپ ٹاپ اسکیم کے چوتھے مرحلے میں وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اگلے ماہ خود کراچی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے چوتھے مرحلے کا آغاز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں ہوا، جہاں مختلف شعبوں کے طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

تقریب کی صدارت وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشل ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت سندھ کی آٹھ جامعات میں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں 32 گریجویٹس کو لیپ ٹاپ دیے گئے، جس سے طلبہ کی خوشی دیدنی تھی، بتایا کوآرڈینٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ ڈاکٹر فہد شفیق نے۔

سینٹر نہال ہاشمی اور سینٹر ولی الدین چشتی نے اعزازی مہمان کے طور پر تقریب میں شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر فہد شفیق نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی اور طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

کوآرڈینٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ ڈاکٹر فہد شفیق نے بتایا کہ سندھ کی دیگر جامعات میں بھی جلد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے اور اگلے ماہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف خود کراچی میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز 2011 میں میاں شہباز شریف کے دور میں ہوا تھا، جس کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں