پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف نجی دورے پرلندن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم نواز شریف اپنا طبی معائنہ کرانے کے لیے لندن کے لئے روانہ ہو گئے، لندن میں ان کا قیام ایک ہفتے پر محیط ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنی والدہ، اہلیہ کلثوم نواز، 2 ذاتی ملازموں اور اپنے اسٹاف کے ممبران کے ہمراہ لاہور کے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن جا رہے ہیں جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر وطن واپس آجائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف رائے ونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور پناما لیکس کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی آئندہ ایک دو روز میں لندن کیلئے روانہ ہوں گے جب کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں