اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کاکہناہےکہ ملکی بحریہ حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف سے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل محمدذکا اللہ نے ملاقات کی۔ایڈمرل محمدذکااللہ نےوزیراعظم نوازشریف کوپیشہ ورانہ امورسےآگاہ کیا۔
اس موقع پروزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ ملکی بحری حدود کےتحفظ میں پاک بحریہ کاکرداراہم ہے،انہوں نےکہاکہ حکومت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ استعداد مزیدبڑھانےکےلیےاقدامات کررہی ہے۔
پاک فضائیہ نےہمیشہ ملک کےدفاع میں اہم کردار ادا کیا‘ وزیراعظم
یاد رہےکہ دو روزقبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نےملاقات کی تھی۔
اس موقع پروزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےفضائی حدود کےتحفظ کےلیے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئےکہاتھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کےدفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات
واضح رہےکہ تین روز قبل وزیراعظم نواز شریف سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی تھی،اس موقع پر سعودی عرب کےوزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ال شیخ بھی موجود تھے،امام کعبہ نےگرم جوشی سےاستقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیاتھا۔