اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری ، نوافل کی ادائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ : وزیراعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، معاشی استحکام سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب میں گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، ایئرپورٹ پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

مدینہ منورہ آمد کے فوراً بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، اس موقع پر وزیراعظم اور پاکستانی وفد کے لیے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خاص طور پر کھولے گئے۔

وزیراعظم نے روضہ رسول ﷺ پر درود و سلام پیش کیا اور زیارتِ خاص کا شرف حاصل کیا، جس کے بعد وزیراعظم نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، معاشی استحکام سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے دوحہ (قطر) کے لیے روانہ ہوں گے۔

دوحہ میں وزیراعظم کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات طے ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں