پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

منی بجٹ نہیں آئے گا، وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(7 اپریل 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں منی بجٹ لانے اور نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تمام تجاویز کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئی تھیں، تاہم انہوں نے نئے بجٹ سے پہلے کسی بھی قسم کے نئے ٹیکس لگانے یا ٹیکس ریٹ بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے باعث عوام پہلے ہی پریشان ہیں، لہٰذا مزید ٹیکس لگانے یا منی بجٹ لانے کا نہ سوچا جائے۔ انہوں نے معاشی ٹیم کو ہدایت دی کہ آئی ایم ایف کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں معاشی اہداف پر نظرثانی کے لیے قائل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مئی کے آخری ہفتے میں بجٹ پیش کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی ہے اور حکم دیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر بجٹ تجاویز پر مفصل مشاورت کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث آئندہ بجٹ کی ترجیحات میں تبدیلی کا امکان ہے، جس سے افراطِ زر، مالیاتی خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے تین سالہ اہداف متاثر ہو سکتے ہیں۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر اب قومی بجٹ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں