تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

وزیراعظم نواز شریف اسپتال سے گھر منتقل

لندن:وزیراعظم نواز شریف کو طبی معائنے کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، مریم نواز نے ٹوئٹ کیا ہے کہ دیکھو دیکھو کون آیا۔

جاری کردہ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اسپتال سے نکلتے ہوئے ہشاش بشاش نظر آئے اور اسپتال کے باہر موجود افراد کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز اور بیٹے حسین اور حسن نواز سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

nawaz-post-2

قبل ازیں طبی معائنے سے قبل حسین نواز نے بتایا تھا کہ والد نے کھانا پینا شروع کردیا ہے ، ان کی طبعیت میں کافی بہتری آچکی ہے ، امید ہے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی کیوں کہ ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور جنید صفدر نے اسپتال میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔

nawaz-post

مریم نواز نے اپنے والد کے گھر منتقل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ دیکھو دیکھو کون آیا۔

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی میں تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم کی لندن کے نجی اسپتا ل میں چند روز قبل اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ہے، دو دن قبل انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -