بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے اور اس کی سربراہی وزیر خزانہ کو سونپ دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے اور وزیر خزانہ کو محمد اورنگزیب کو اس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جب  کہ ای سی سی کے دیگر ارکان میں تجارت، توانائی اور پٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو وزیر اعظم نے 7 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین ہوں گے۔

یاد رہے کہ ماضی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت وزیر خزانہ کرتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں