The news is by your side.

Advertisement

وفاقی کابینہ کی تشکیل : وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادیوں سے مشاورت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 اور پیپلزپارٹی کے 7وزراء ہوں گے، اس سلسلے میں شہباز شریف کی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12وزراء اور پیپلزپارٹی کے7وزراء ہوں گے جبکہ جے یو آئی کو 4 ، ایم کیو ایم 2، بی این پی مینگل، اے این پی کو ایک ایک وزارت دی جائےگی۔

جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی ایک ایک وزارت دی جائے گی جبکہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال بھی وزراء کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اسی طرح مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک اور رانا ثناء اللہ کی بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ سینیٹ میں قائد ایوان کیلئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام بھی زیر غور ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں