تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے’

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سےملاقات کی۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قبائلی علاقوں کا وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ تھا۔

قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں۔ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی طرح مقامی آبادی کیلئے شہری سہولیات کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہوگی۔
قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کو پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Comments

- Advertisement -