جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

تباہ کن زلزلہ: وزیراعظم کا ترکیہ جانے کا فیصلہ،سفارتی ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: برادر ملک میں تباہ کن زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار یکجہتی کے لئے وزیراعظم نے ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو ترکی کا دورہ کرینگے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کے لیے ترکیہ جا رہے ہیں، اپنے دورے میں وزیراعظم شہبازشریف زلزلہ متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف انقرہ بھی جائیں گے جہاں وہ ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے

دوسری جانب شام اور ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں زلزلےسے اموات کی تعداد1541 تک جاپہنچی ہے جبکہ9ہزار733زخمی ہیں، شام میں بھی زلزلےسے810افراد جاں بحق اور 2ہزارسےزائد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک رپورٹر نے بچی کو ملبے میں دبنے سے بچا لیا

خوفناک زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر نے دل دہلادئیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں