پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، طیب اردوان سے ملاقات متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ پر انطالیہ پہنچ گئے اور ان کی طیب اردوان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انطالیہ پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا گورنر ہلوسی شاہین نے ایئرپورٹ پر وفد کے ساتھ استقبال کیا ہے۔

وزیراعظم کل پانچویں ’انطالیہ ڈپلومیسی فورم‘ میں شرکت کریں گے، وہ فورم کے ’لیڈرز پینل‘ میں پاکستان نقطہ نظر پیش کریں گے۔

شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر طیب اردوان ودیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، طارق فاطمی ودیگر بھی موجود ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے سعودی عرب اور قطر کا دورہ کیا تھا اس دوران رہنماؤں سے خطے کی موجودہ صورت حال ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں