منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہبازشریف کا قومی کرکٹ ٹیم کےلئے نیک تمناؤں کااظہار

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بڑے میچ کے شروع ہونے کے بعد پاکستانی وزیراعظم نے بھی قومی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اعتماد کے ساتھ اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان حالات بدستور کشیدہ ہیں اور اس بار بھی سوریا کمار یادیو اور سلمان علی آغا نے ہینڈ شیک کرنے سے گریز کیا۔

قومی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا اور سیدھا کمنٹیٹر سے بات کرنے چلے گئے، بعدازاں بلیوشرٹس کے کپتان سوریا بھی بغیر ہاتھ ملائے کمنٹیٹر کی طرف گفتگو کرنے گئے اور دونوں کپتان نے اس موقر پر نظریں ملانے سے گریز کیا۔

میچ سے قبل بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے کا انتظار کریں اس وقت پتا چل جائیگا۔

بھارتی کپتان سوریا کمار اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ہینڈ شیک نہیں کیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں