تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ لندن منسوخ

اسلام آباد: وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظرلندن کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اسی تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا لندن کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال،امدادی کارروائیوں سےمتعلق اجلاس طلب کرلیا ہے جہاں این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ شہبازشریف نے اپنی پوتی کی طبیعت ناسازی کی وجہ سےقطر سےلندن جانا تھا، حمزہ شہباز کی بیٹی لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہے تاہم سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔Imageواضح رہے کہ پاکستان کے دو صوبے بلوچستان اور سندھ کو بارشوں اور بدترین سیلاب نے ڈبو دیا ہے، رہائشی آبادیوں پر قیامت گزر رہی ہے، کروڑوں افراد جن میں بوڑھے، خواتین اور بچے شامل ہیں، بے آسرا کھلے آسمان تلے حکومتی مشینری اور مخیر اداروں کی امداد کے منتظر ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 30 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مون سون کے آغاز سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 293 ہو گئی ہے۔

جب کہ بلوچستان میں مون سون سیزن کی تباہی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 234 ہو گئی ہے۔

Comments