The news is by your side.

Advertisement

‘وزیراعظم اصولوں پر ڈٹے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے’

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اصولوں پر ڈٹے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت نے سخت فیصلوں کے بعد معیشت کو سنبھالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک ودیگر نے ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی صورت حال سمیت ملکی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماؤں نے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام سیاسی مخالفین نہیں حکومتی بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم اصولوں پر ڈٹے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت نے سخت فیصلوں کے بعد معیشت کو سنبھالا ہے۔

گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے، حکومت کی توجہ ملک کوطویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے، معاشی استحکام کے لیے مختصر اور طویل مدتی پالیسیوں پر کام ہورہاہے، مضبوط معیشت کے لیے حکومت مشکل فیصلے بھی کر رہی ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسوں کا محور ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینا ہے، اداروں میں اصلاحات کے ساتھ میرٹ پر کام کررہے ہیں، کرونا سے بچنےکے لیے محرم میں بھی ایس او پیز پر عمل کر نا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب نے مل کر کرونا کو شکست دینی ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں