اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

گوجرانوالہ کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری یونٹ میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری کے یونٹ میں آگ لگ گئی ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی 5 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ یونٹ کے بوائلر اور بیٹنگ چیمبرمیں لگی ہے جسے بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئل چیمبر میں 25 ہزار لیٹر خام مال موجود ہے جب کہ علی پور چٹھہ میں واقع آئل ریفائنری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں