ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے اسلام فوبیا اورنفرت کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلمِ آمہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام علیکم سے کیا۔
انہوں نے اس تہوار کو فیملی اور دوستوں کے ساتھ پر جوش انداز میں گزارنے پر مباکباد دی اور اس دن کو یکجہتی اور محبتیں بانٹنے کا دن قرار دیا۔
ٹروڈو نے کینیڈین مسلمانوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور اس موقع پر تمام کمیونیٹیزاور اپنی اہلِخانہ کی جانب سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلام فوبیا اورنفرت کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Wishing all those celebrating the end of Ramadan a joyful Eid al-Fitr. Eid Mubarak! https://t.co/wUwWS9KgMR pic.twitter.com/NcmqlzW9dh
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 3, 2019