The news is by your side.

وزیراعظم کس اہم ملک کا دورہ کرنے جارہے ہیں؟

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے قطر کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وفد سمیت قطر کا دورہ کریں گے، دورے میں قطر کے ساتھ پاکستان میں نئے توانائی ٹرمینلز کی تعمیر، موخر ادائیگیوں پر سہولیات پر بات ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے مابین تجارت میں وسعت، اعلی سطح وفود کے تبادلے، ویزا امور آسان بنانے پر بات ہو گی جبکہ قطر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی امور زیر بحث آئیں گے۔

پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم آزادی کی تقریبات منائی گئیں، یوم آزادی پروزارت خارجہ افسران نے ملی نغمہ کےذریعےخراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر صدر مملکت ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے پیغام دئیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چار یورپی ممالک کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔

عاصم افتخار نے وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطوں سے متعلق سوال پر بتایا کہ پندرہ اگست کو وزیراعظم شہبازشریف نےسعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، سترہ اگست کو ترک کمپنی کےوفد نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی جبکہ ایران کے وزیر اربن ڈیویلپمنٹ نے پاکستان کا دورہ کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں