The news is by your side.

وزیراعظم کا قومی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے آج میلبرن میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے مدمقابل قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کیلیے تمام مشکلات کو شکست دی، میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اورعزم ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ آپ خود پر یقین رکھیں اور اپنا بہتر کھیل پیش کریں، پوری قوم پاکستان ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں