منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا بجلی کے بلوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پر بجلی بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 10روز کا اضافہ کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق لیسکو کی جانب سےجولائی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ تاریخ میں توسیع ہونے سے بلوں میں عدم ادائیگی پر عائد جرمانہ بھی ختم کر دیا گیا۔

لیسکو کے مطابق صارفین ویب سائٹس سے نیا بل وصول کر سکتےہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے لیسکو  سے صارفین کو   بجلی کے زائد بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ 200 یونٹ سےکم والے صارفین کومبینہ طورپرکروڑوں روپے بل دیے گئے۔

لیسکو نے 200یونٹ سے کم والے صارفین کو مبینہ طور پر زائد بل ڈالے جبکہ 190یونٹ کے بل میں اضافی یونٹ ڈال کر201یونٹ کابل بھجوایا گیا، جس سے 190 یونٹ کابل 3 ہزارروپے اور 201یونٹ کا بل 8ہزار ہوگیا۔

بجلی کے زائد بلز  سے پروٹیکیٹڈصارفین کی کیٹیگری تبدیل ہوگئی اور ان پرکروڑوں کااضافی بوجھ پڑا۔

ترجمان لیسکو نے اووربلنگ کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروڈیٹابیس ایک خود کار سسٹم ہےجوکے30دن کی بلنگ کرتاہے، یہ ایک صاف شفاف سسٹم ہےجس سےمیٹرریڈرکی دخل اندازی ختم ہو گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ جون2023میں لیسکو کے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 2116984 تھی، جون 2024 میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 2179925 ہے اور روڈیٹاسسٹم کی وجہ سے مزید 62941 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مئی اورجون میں ہیٹ ویوکی وجہ بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا، بجلی کی زیادہ کھپت کے باوجود پروڈیٹا سسٹم کی وجہ سے30دن کی بلنگ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں