جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا قوم سے خطاب میں اہم اعلان متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف آج قوم سےخطاب کریں گے جس میں اہم اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات 12 بجے سے پہلے قوم سے خطاب کر سکتے ہیں جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کے لیے وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔

حکومتی حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کی مد میں ردوبدل کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ اس وقت حکومت پیٹرول پر لیوی کی مد میں 80 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔

جبکہ ڈیزل پر گزشتہ ہفتے سے لیوی صفر کر دی گئی تھی۔ عوامی حلقوں کو امید ہے کہ عالمی منڈی کے اثرات کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں