تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اپوزیشن کے خلاف وزیراعظم کے اہم فیصلے

ریاستی اداروں کو خلاف بیان بازی پر وزیراعظم عمران خان نے اب اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوازشریف کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیےگئے۔

وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کافیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے پر بھی مشاورت کی گئی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کوکسی قسم کی رعایت اب نہیں ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیس کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی عملدراری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اپوزیشن کے اداروں کےخلاف بیانیےپر بھرپور جواب دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔