The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کا ترقیاتی و انتظامی معاملات فوری حل کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کی شکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیتے ہوئے ترقیاتی و انتظامی معاملات فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ممبران نے وزیراعظم عمران خان سے شکایات کی بھرمار کر دی۔

ممبران قومی اسمبلی کی شکایات پر وزیراعظم نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ترقیاتی و انتظامی معاملات ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے پولیس اور پٹوار کلچر میں کرپشن ہو رہی ہے، بیوروکریسی اور پولیس کا اجلاس بلایاہےانہیں کہتا ہوں۔

اراکین نے شکایات میں کاہ کہ ہمارے اضلاع میں ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کھل کرکرپشن کررہے ہیں، ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھاگیا،متعلقہ عہدیداروں سےپوچھیں، ہمارے حلقوں کو فنڈز کیوں نہیں دیتے؟ بیورو کریسی حکومت کا ساتھ نہیں دیتی، ہر جگہ مسائل ہی مسائل ہیں، نوٹس لیا جائے۔

ممبران نے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافےپر تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آٹاچینی کی مہنگےداموں فروخت میں محکمہ خوراک ملوث ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں