منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

‘سچائی حتمی فاتح’، وزیراعظم کا ڈیلی میل کی معذرت پر بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معذرت پر اہم پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سرخرو ہونےپراللہ کےحضورعاجزی سےسرجھکاتاہوں، تین سال تک عمران خان اوراس کے ساتھی میری کردارکشی کرتےرہے۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1600909197998456834?s=20&t=L9EizOpubNPrG4IrVVxe6g

وزیراعظم نے لکھا کہ بےبنیاد الزامات کےذریعےمیرا اورمیرے خاندان کا مذاق اڑایاگیا مگر میرا اللہ پرغیر متزلزل ایمان تھا کہ صرف وہی جھوٹ بے نقاب کرےگا۔

پی ٹی آئی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہونے کا بھی خیال نہیں آیا، اور نہ ہی یہ خیال کیا کہ اس اقدام سے ملکی وقار پر اثر پڑے گا۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ این سی اے کے بعد ڈیلی میل کی کہانی نے یہ سچ ثابت کردیا کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کی زندگی محدود ہوتی ہے اور سچائی حتمی فاتح۔

واضح رہے کہ آج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کےفنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟

البتہ ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگی، اخبار نے لکھا کہ شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین فنڈزمیں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں۔

ڈیلی میل نے واضح کیا کہ شہبازشریف کیخلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی بتایا گیا تھا کہ شہبازشریف کیخلاف  متاثرین کی رقم میں خوردبرد کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں