تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

وزیراعظم کا مفتاح اسماعیل کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کی بطور وزیر خزانہ عوامی خدمات کو سراہتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی بطور وزیر خزانہ عوامی خدمات کو سراہتا ہوں، انہوں نے معاشی بحران کےدوران مشکل ترین کام کو اپنایا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کامیابی سے بات چیت کی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش کی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل وقت میں قوم کی خدمت کی، میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اورعزم کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 

Comments

- Advertisement -