تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

یورو کپ فائنل : انگلینڈ کی شکست پر شہزادہ جارج رنجیدہ

لندن : یورو کپ فائنل میں انگلینڈ کی شکست نے شہزادہ جارج کو افسردہ کردیا، ننھے شہزادے کی افسردگی کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انگلینڈ نے پچپن سال کے طویل وقفے کے بعد فٹبال کے کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی تاہم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی۔

انگلینڈ کی میزبانی میں برطانیہ کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یورو کپ 2020 کے فائنل میں برطانوی شاہی خاندان کے بڑے چشم و چراغ شہزادہ ولیم بھی اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور بڑے بیٹے شہزادہ جارج کے ہمراہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔

واضح رہ کہ شہزادہ جارج اور ان کے والد شہزادہ ولیم فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔

اس موقع پر شہزادہ ولیم نے ایک جیسا گہرے نیلے رنگ کا کوٹ پینٹ زیب تن کی ہوئی تھی جب کہ کیٹ سفید رنگ کے ٹاپ اور سرخ بالیوں میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ جب پنلٹی شوٹ پر منحصر ہوا تو شاہی جوڑا اور شہزادہ جارج کافی پریشان نظر آئے لیکن اپنی ٹیم کے گول کرنے پر کھلاڑیوں کو خوب خراج تحسین پیش کی لیکن ان کی خوشی زیادہ دیر باقی نہ رہ سکی کیوں کہ انگلینڈ 2-3 شکست کھاکر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی۔

انگلینڈ کی شکست پر جہاں دیگر مداح غمگین و حیران نظر آئے وہیں ننھے شہزادے جارج کے چہرے پر بھی افسردگی کے تاثرات نمایاں تھے۔

خیال رہے کہ 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلی مرتبہ بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا تھا۔

Comments

- Advertisement -