تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

برطانوی شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی ولیم سے اختلافات کا انکشاف

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی خاندان میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں، شہزادہ ہیری نے بڑے بھائی ولیم سے تعلقات میں سرد مہری کا اعتراف کیا ہے۔

شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ ہم دونوں بھائی الگ الگ راستے پر ہیں، میں اپنے بھائی ولیم سے بہت محبت کرتا ہوں۔

شہزادہ ہیری کا مزید کہنا تھا کہ میں اور اہلیہ میگھن مرکل اپنا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل ان ہی اختلافات کی وجہ سے جنوبی افریقہ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی دورہ پاکستان کے ذکر پر جذباتی ہوگئیں

میگھن مرکل کا کہنا ہے کہ شاہی رسم و رواج میں خود کو ڈھالنا خاصا مشکل ہے، میں اب تک خود کو ان رسم و رواج میں نہیں ڈھال سکی ہوں۔

ادھر شہزادہ ولیم نے چھوٹے بھائی کے انٹرویو پر تشویش کا اظہار کیا ہے،شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ میں چھوٹے بھائی کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہزادی کیٹ میڈلٹن اور میگھن مرکل کے درمیان بھی اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقات کی تھی، چترال، لاہور کے ایس او ایس ولیج کا بھی دورہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -