تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان کو بلیک میل کرنے کیلئے کیا کیا؟ اہم انکشاف

برمنگھم : رواں سال شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدہ شاہی خاندان دباؤ ڈالنے کے لیےکیا گیا۔

اس بات کا انکشاف شاہی تبصرہ نگار ڈنکن لارکومبے نے ایک ٹی وی شو کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کیا، ٹرو رائلٹی کے ٹی وی دی رائل بیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کرہ ارض پر کوئی بھی شخص یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی فرد کسی بھاری تنخواہ کے عوض کوئی ملازمت کیوں حاصل کرنا چاہے گا۔

برطانوی شاہی خاندان کے سابق  سینیئر رکن شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی جانب سے نیٹ فلیکس کے ساتھ ہونے والی نئی میگا ڈیل کو مختلف زاویوں سے دیکھا جارہا ہے، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں اہم شخصیات نے یہ معاہدہ دراصل شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے۔

ڈنکن لارکومبے کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ ڈیل کبھی نہ ملتی اگر ان کی شاہی حیثیت نہ ہوتی، یہ تو ان کی عوامی حیثیت ہونے کی مرہونِ منت ہے کہ ان کا یہ معاہدہ ہوا۔

ڈنکن لارکومبے نے کہا کہ شہزادہ ہیری کے بغیر میگھن کی حیثیت ایک اوسط درجے کی اداکارہ سے زیادہ نہیں، جو کہ ایک امریکی شو میں کام کرتی تھیں جس کا شاید ہی کسی برطانوی شہری کو معلوم ہو جبکہ اس وقت وہ ایک ایسی حیثیت کی حامل ہیں جو کہ پاپ سے بھی زیادہ ہے۔

اس موقع پر شاہی سوانح نگار انجیلا لیوون نے کہا کہ ہمارے عہد میں یہ شاہی خاندان کا سب سے بڑا استحصال (بلیک میلنگ) ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک منصوبہ تھا جو کہ ان کی شادی سے بھی پہلے بنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میگھن نے شاہی خاندان اور شہزادہ ہیری کو استعمال کرتے ہوئے ایک سی درجے کی اداکارہ سے دنیا کی مشہور اور متعمول ترین خاتون بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 6 ماہ بعد اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق2 ستمبر کو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ان کے لیے فلمیں، شوز اور ویب سیریز پروڈیوس کریں گے۔

Comments

- Advertisement -