تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے...

ہیری اور میگھن کا دورہ برطانیہ، ملکہ الزبتھ سے ملاقات ہوگی یا نہیں؟

لندن/واشنگٹن : برطانوی شہزادہ ہیری نے اہلیہ کے ہمراہ آئندہ برس جنوری میں وطن لوٹیں گے تاہم اس دوران ان کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد امریکا میں سکونت اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل جنوری 2021 میں برطانیہ پہنچیں گے لیکن اس دوران وہ ملکہ برطانیہ کے ساتھ کرسمس یا نیوایئر نہیں منائیں گے۔

شاہی پرستاروں کو امید تھی کہ شہزادہ ہیری کرسمس ملکہ الزبتھ کے ساتھ گزاریں گی لیکن گروگمور کاٹیج اسٹاف نے شاہی پرستاروں کی امیدوں پر یہ کہہ کر پانی پھیر دیا کہ شاہی جوڑے کا دورہ اسٹاف کے شیڈول میں شامل نہیں۔

شاہی جوڑا کرسمس کا تہوار اپنے نئے 14 ملین ڈالر کے سانتا باربرا کے مینشن میں منائے گا، اور یہ سینڈرنگہام (برطانیہ) میں مسلسل دوسرا کرسمس ایونٹ ہوگا جب یہ دونوں یہاں موجود نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ میگھن اور پرنس ہیری رواں سال کے شروع میں شاہی خاندان سے الگ ہوکر پہلے کینیڈا اور اب امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سانتا باربرا کاؤنٹی میں رہائش پذیر ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -