تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کا فیجی یونیورسٹی کا دورہ، تعلیم کی اہمیت پر گفتگو

لندن: برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل فیجی کے دارالحکومت سوا میں واقع یونیورسٹی آف ساؤتھ پیسیفک پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل یونیورسٹی کے طلبا اور بچوں سے ملے جو کہ فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے شاہی جوڑے کا انتظار کررہے تھے۔

میگھن مرکل نے شاہی خاندان کے ممبر کی حیثیت سے اپنی پہلی آفیشل تقریر یونیورسٹی آف ساؤتھ پیسیفک میں کی، اپنی تقریر میں میگھن نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں خواتین و بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ معاشی اور سماجی ترقی کے لیے بہت ہی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ یونیورسٹیز ایسوسی ایشن نے دو نئے گرافٹ آفر کیے جنہیں فیجی نیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ پیسیفک کو دی جائے گی تاکہ وہ اپنے خواتین اسٹاف کو ٹرین کرنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کرسکیں۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

قبل ازیں فیجی کے صدر نے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فیجی کے لوگ شاہی جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد پر ان کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز شہزادہ ہیری نے سوا میں جنگی یادگار پر پھول چڑھائے اور سابق فوجیوں سے ملاقات کی جن میں سے کئی ماضی میں برطانوی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈچز نے بعدازاں کولوی سوا پارک کا دورہ کیا اور وہاں پودے لگائے، میگھن مرکل فیجی میں برٹش ہائی کمشنر کی رہائش گاہ بھی گئیں اور سوا کی میونسپل مارکیٹ کا بھی دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے کئی خواتین دکانداروں سے ملاقات کی۔

Comments

- Advertisement -