ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو شاہی القابات استعمال کرنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن/نیویارک : پرنس ہیری اور میگھن مرکل کو شاہی القابات کا غلط استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، عوام نے ہیری اور میگھن پر شاہی القابات کے ذریعے پیسے بنانے کا الزام لگادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل خاندان سے علیحدہ ہونے کے باوجود خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ پر شاہی القابات کا غلط استعمال کرنے پر شدید تنقید کی جارہی ہے کیونکہ شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے یہ طے ہوا تھا کہ ہیری اور میگھن ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے لقب کو ترک کردیں گے یا استعمال نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

شاہی خاندان کے مصنف نے فل ڈیمپیئر نے کہا کہ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکا منتقل ہوچکے ہیں اور انہوں نے امریکا میں اپنی زندگی بنالی ہے لہذا اب ایک لکیر کھینچ لینی چاہیے۔

میں سمجھتا ہوں کہ یہ دونوں رضاکارانہ طور پر ان القابات کو چھوڑ دیں یا کم ازکم اس کا استعمال ترک کردیں، اس طرح ان پر اس حوالے سے مزید تنقید نہیں ہوگی کہ وہ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں