تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

لندن: امریکی اداکارہ شاہی خاندان کی فرد بنیں گی، شاہی فرمان جاری

لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی آئندہ سال 19 مئی کو طے کردی۔

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی اداکارہ میگھن رواں برس کرسمس پر ملکہ برطانیہ کی خصوصی مہمان ہوں گی اور اُن کی شہزادے ہیری سے شادی 19 مئی 2018 کو ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی انگلینڈ کے چرچ میں منعقد کی جائے گی جس کے بعد وہ برطانیہ کی شہریت لینے کے لیے درخواست دائر کریں گی تاکہ اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھ سکیں۔

برطانوی شہزادے کے ساتھ شادی کا ارادہ رکھنے والی امریکی اداکارہ کرسمس کی تقریبات لندن میں شاہی خاندان کے ساتھ گزاریں گی، میگھن اب تک کی واحد شخصیت ہیں جسے شاہی خاندان نے خصوصی دعوت نامہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی

واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے گزشتہ ماہ نومبر کی 27 تاریخ کو منگنی کی تھی، لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے کی منگنی کی تصدیق شاہی خاندان کی طرف سے کی گئی تھی۔

اس سے قبل پرنس ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم نے بھی ایک عام سی لڑکی کیٹ مڈلٹن کواپنی شریک حیات بنا کر شاہی محل کی زینت بنایا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی کسی سلطنت کی شہزادی نہ تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -