اشتہار

شہزادہ ہیری والدہ شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریوینج ڈریس‘ میگھن مارکل کے لیے حاصل کرنے کے خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہونے والے شہزادہ ہیری اپنی والدہ، شہزادی ڈیانا کے یادگار اور دنیا بھر میں مشہور سیاہ لباس ’ریوینج ڈریس‘ کو نیلامی سے قبل خود حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ ان کی والدہ کا ورثہ اور یادیں محفوظ رہ سکیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’ریڈار آن لائن‘ کے مطابق شہزادی ڈیانا کا یہ تاریخی سیاہ لباس رواں سال دسمبر میں معروف نیلام گھر ’سوتھبیز‘ میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری نہیں چاہتے کہ یہ اہم ترین لباس کسی نجی خریدار کے پاس چلا جائے اور عام نظروں سے اوجھل ہو جائے۔

میگھن مرکل نے 37ویں سالگرہ کس طرح منائی؟

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کا ماننا ہے کہ یہ لباس ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے پاس ہونا چاہیے اور وہی اس کی اصل حقدار ہیں۔ شہزادہ ہیری اس لباس کو اپنی والدہ کی خود اعتمادی، جرات اور اپنے حقوق کے لیے ڈٹ جانے کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ میگھن مارکل اس لباس سے جڑی کہانی اور اس کی علامتی اہمیت کو بخوبی سمجھتی ہیں، اور اگر میگھن اس کی مالک بنیں یا اسے پہنیں تو یہ اس بات کا اظہار ہوگا کہ شہزادی ڈیانا اور میگھن دونوں نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن شاہی محل کو اپنی شناخت پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔

واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا نے معروف ڈیزائنر کرسٹینا اسٹامبولین کا تیار کردہ یہ دیدہ زیب آف شولڈر سیاہ لباس جون 1994 میں لندن کی سرپینٹائن گیلری میں ایک تقریب کے دوران پہنا تھا۔

یہ وہی دن تھا جب اس وقت کے پرنس چارلس (اب شاہ چارلس) کی جانب سے ازدواجی بے وفائی کے اعترافات میڈیا پر نشر ہوئے تھے، جس کے بعد اس لباس کو دنیا بھر میں ’ریوینج ڈریس‘ (انتقامی لباس) کے نام سے شہرت ملی تھی۔

شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو ایک المناک ٹریفک حادثے میں 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں، اور اس سانحے کے وقت شہزادہ ہیری کی عمر محض 12 سال تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں