تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

متنازع انٹرویو کے بعد شہزادہ ولیم اور "ہیری” کے درمیان رابطہ

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے اوپرا ونفرے کو دئیے گئے متنازعہ انٹرویو کے بعد ناراض ہیری کو منانے کے لئے کوششیں شروع ہوگئیں ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع انٹرویو کے بعد پہلی بار شہزادہ ولیم نے ناراض اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کو فون کیا، متنازعہ انٹرویو کے بعد شہزادہ ولیم کی ہیری سے رابطہ کرنے کی کوشش کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل چاہتے ہیں کہ شاہی خاندان نسل پرست میڈیا کے خلاف آواز بلند کریں۔

ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شہزادہ ولیم نے برطانوی شاہی خاندان کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہی خاندان بالکل بھی نسل پرست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شاہی مدیر اومڈ سکوبی نے امریکی میگزین ” ہارپربازار” کے لیے لکھی جانے والی اپنی تحریر میں انکشاف کیا تھا کہ میگھن مارکل کو محل میں بالکل تنہا کردیا گیا تھا انہیں اپنی ماں ڈوریا رگلینڈ کے ساتھ کافی پینے کے لیے محل سے باہر جانے کی بھی اجازت نہ تھی۔

اسکوبی نے لکھا کہ میگھن کی تنہائی ان کی والدہ کے لیے پریشانی کا باعث تھی، میگھن کی والدہ ڈوریا رگلینڈ 2019 میں جب فروگمور کوٹیج میں میگھن سے ملنے گئیں تو یہ بات ان کے لیے بہت حیران کن تھی کہ وہ اور اُن کی بیٹی ایک ساتھ کافی کے لیے بھی باہر نہیں جاسکے اور اس وقت ڈوریا نے میگھن سے کہا کہ آپ یہاں پھنس گئی ہیں۔

میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔ انٹرویو میں ڈچز آف سسیکس نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ہیری اور میگھن کے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز متنازع انٹرویو نے ان کی مقبولیت کو ریورس گیئر لگادیا ہے،سروے رپورٹ کے مطابق اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز متنازع انٹرویو کے بعد ہیری کی مقبولیت میں پندرہ اور میگھن کی مقبولیت میں تیرہ پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہی شہزادہ ہیری اور میگھن کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

سروے کے مطابق ملکہ برطانیہ کی مقبولیت کا گراف شاہی خاندان کے تمام افراد میں سب سے بلند ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم بیٹ کے انٹرویو کے بعد سے شہزادہ چارلس حیران اور مایوس کن کیفیت کا شکار ہیں جبکہ پوتے کے انٹرویو کے بعد ملکہ برطانیہ نے پہلی بار ورچول سائنس سیشن میں شرکت لیکن خاندان کو درپیش بحران کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -