تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پرنس فلپ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

لندن: برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ کو طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال منتقل کردیاگیا۔

شاہی خاندان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ نورفلک سے واپس آئے جس کے بعد اُن کی طبیعت ناساز ہوئی۔

شہزادہ فلپ کو لندن کے کنگ ایڈوارڈ VIII اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا۔ کنگھم پیلس اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرز نے اُن کے چند ٹیسٹ کرائے جس کی روشنی میں اُن کا علاج کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پرنس فلپ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئندہ چند روز اسپتال میں رکھا جائے گا۔  رپورٹ کے مطابق شہزادے کو ایمبولینس کے بجائے شاہی خاندان کی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پرنس فلپ اور ملکہ برطانیہ کچھ دیر قبل ٹرین کا سفر کر کے واپس شاہی محل لوٹے تھے، شہزادے کو کل سرکاری تقریب سے خطاب بھی کرنا تھا۔

یاد رہے ک شہزادہ فلپ کی عمر 97 سال کے قریب ہے، وہ اکثر ملکہ برطانیہ کے ساتھ مختلف تقریبات میں نظر آتے ہیں جبکہ وہ خود بھی دیگر کاموں میں متحرک ہیں۔

Comments

- Advertisement -