اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

شہزادہ ولیم اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (10 فروری 2026): برطانوی شہزادہ ولیم اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

برطانیہ کے شہزادہ ولیم پیر کو تین روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، جو سعودی عرب کا ان کا پہلا باضابطہ دورہ ہے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب امیرِ ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان اور سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر اسٹیفن چارلس ہچن بھی موجود تھے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے درعیہ میں پرنس آف ویلز کا استقبال کیا، ملاقات میں باہمی دل چسپی، علاقائی و بین الاقوامی امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی شہزادہ ولیم نے الطریف ضلع میں سلویٰ محل کا دورہ بھی کیا، اور پہلی سعودی ریاست کے دورِ حکومت میں انتظامی مرکز رہنے والے تاریخی سلوٰی محل کے سامنے تصاویر بنوائیں۔

کینسنگٹن پیلس کے مطابق یہ دورہ برطانوی حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

خوبصورتی کیلیے سرجریاں کرانے پر اونٹ مقابلہ حسن سے باہر!

پرنس ولیم کے دورے سے برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے، یاد رہے اس سے قبل برطانیہ کے وزیرِ خزانہ نے 2025 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 6.4 ارب پاؤنڈ (8.7 ارب ڈالر) مالیت کے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے طے پائے تھے۔

ہفتے کے آخر میں پرنس آف ویلز کے شمال مغربی سعودی عرب کے تاریخی نخلستانی شہر العلا جانے کی توقع ہے۔ وہاں وہ جنگلی حیات کے محفوظ علاقوں کا دورہ کریں گے، مقامی برادریوں سے ملاقات کریں گے اور پرنس آف ویلز ہاؤس کا معائنہ کریں گے، جو برطانیہ کا ایک نیا ثقافتی مرکز ہے اور فنون، ورثے اور تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

یہ دورہ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان 80 سال سے زائد عرصے پر محیط دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بناتا ہے، اور سعودی برطانیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے بعد ہو رہا ہے، جس کا پہلا اجلاس 2018 میں لندن میں منعقد ہوا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں