تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

جعلی خبروں کی روک تھام، سوشل میڈیا کمپنیوں کے اقدامات ناکافی ہیں، شہزادہ ولیم

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا کمپنیوں کے اقدامات کو ناکافی قرار دے دیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا کمپنیوں کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے جھوٹ اور سازشی نظریات پھیلا کر عوامی سمجھ بوجھ کو آلودہ کردیا ہے۔

شہزادہ ولیم نے کہا کہ رازداری کی حفاظت اور سائبر بلنگ کے خلاف کمپنیوں کو مزید متحرک ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں اپنا مثبت تاثر قائم رکھنے میں اتنی قید ہیں کہ وہ خود اپنے پیدا کردہ معاشرتی مسائل کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

شہزادہ ولیم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو معاشرتی ذمہ داری کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جو صارفین سے زیادہ اپنے شیئر ہولڈرز کے مفاد کا تحفظ کرتی ہیں، کمپنیوں کو انسانی قدروں پر منافع کو ترجیح دینے کی سوچ بدلنا ہوگی، آپ اچھا کام کرکے بھی کامیاب رہ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ اکاؤنٹس بلاک کردیے

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ سے زائد اکاؤنٹس نشاندہی کے بعد بلاک کردئیے ہیں۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیٹ فارم پر متحرک اکاؤنٹس کی تعداد 2 ارب پانچ کروڑ سے زائد ہے جن کے اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ فیس بک کو صرف مثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے متحرک جعلی اکاؤنٹس کے خلاف نشاندہی کے بعد ہی بڑا قدم اٹھایا، ان آئی ڈیز سے غیر ضروری جھوٹی خبریں اور جعلی مہم چلائی جارہی تھی‘۔

Comments

- Advertisement -