The news is by your side.

Advertisement

برطانوی شہزادی کی شادی کا اعلان ہوگیا

لندن: برطانوی شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ دوم کی پوتی شہزادی پیٹرس اینڈریو کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

شاہی محل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اکتیس سالہ شہزادی بیٹرس کی شادی 31 سالہ ایڈوارڈو ماپیلی موزی سے 29 مئی کو قرار پائی ہے۔

بیان کے مطابق شادی کے لیے رائل چیپل کے مقام کا انتخاب کیا گیا، یہ وہی مقام ہے جہاں 1840 میں شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریہ کی شادی پرنس البرٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادی بیٹرس اور موزی کی منگنی گزشتہ سال ستمبر میں ہوئی تھی۔ 31 سالہ ایڈوارڈو زمین کی خریدوفروخت اور مکان تعمیر کرنے والی کمپنی کے سربراہ ہیں۔

شاہی اعلامیے کے مطابق شادی کے موقع پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے بکنگھم پیلس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شاہی خاندان کے لوگ اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موزی اٹلیلین نژاد برطانوی شہری ہیں جنہیں منگنی کے بعد شاہی پروٹوکول بھی مل گیا تھا مگر ان پر ایک خاتون کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد انہوں نے شاہی حیثیت سے دست برداری کا اعلان کردیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں