اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان نے منگل کے روز اعلان کیا کہ شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہو گیا ہے۔

شاہی دیوان کے مطابق شہزادی کی وفات مملکت کے باہر ہوئی۔ نمازِ جنازہ بدھ 14 جنوری نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق شاہی دیوان نے شہزادی کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی شہزادے مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ انتقال کرگئی تھیں۔

ایوان شاہی کے جاری بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

سعودی عرب کےایوان شاہی کی جانب سے مرحومہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں