تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

شہزادی ڈیانا کی بھتیجی و ماڈل نے 32 سال بڑے ارب پتی سے شادی کرلی

لندن : برطانوی شہزادی ڈیانا کی بھتیجی و ماڈل کٹی اسپینسر نے 62 سالہ فیشن ڈیزائنر ارب پتی سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 30 سالہ نوجوان بھتیجی ماڈل و سماجی رہنما کٹی اسپینسر نے خود سے بڑی عمر کے شخص اور فیشن ڈیزائنر سے شادی کرلی ہے۔

کٹی اسپینسر شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ کی جانب سے کزن ہیں جب کہ وہ اپنے معاشقوں کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ کٹی اسپینسر نے جنوبی افریقن نژاد فیشن ڈیزائنر 62 سالہ مائیکل لیوس سے ہفتے کے روز منعقدہ شاندار تقریب میں شادی کی۔

شادی کی اس تقریب میں پکسی لوٹ، ویسکاؤنٹیس ایما ویموتھ، مارک فرانسس وینڈیلی اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل کے بچے اور لیڈی کِٹی اسپینسر کی بہنیں الزیزا اور امیلیا بھی اس موقع پر موجود تھیں جبکہ شادی کی تقریب میں لیڈی کِٹی کے کزنز شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم نظر نہیں آئے۔

خیال رہے کہ عمر رسیدہ فیشن ڈیزائنر نے مئی 2019 میں نوجوان ماڈل کو شادی کی پیش کش کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کٹی اسپینسر کے شوہر کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے جب کہ ان کی پہلے بھی شادی ہوچکی ہے جو ناکام رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کٹی اسپینسر کے شوہر کے تین نوجوان بچے ہیں اور ان کے ماضی میں بھی دیگر ماڈلز و خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں جب کہ شہزادی ڈیانا کی بھتیجی کا بھی اس سے قبل خود سے 18 برس بڑے شخص سے تعلق تھا۔

کٹی اسپینسر شہزادی لیڈی ڈیانا کے بڑے بھائی صحافی، لکھاری و سماجی رہنما 55 سالہ چارلز ایڈورڈ، جنہیں عام طور پر ارل اسپینسر بھی کہا جاتا ہے، کی صاحبزادی ہیں۔

Comments

- Advertisement -